26 اگست 2015 - 14:20
سرینگر؛ بادامی باغ چھاونی کی مسجد میں نماز پر پابندی عائد

ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں بادامی باغ چھاؤنی میں قائم مسجد کی دوبارہ تعمیر اور مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی فوج نے ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں بادامی باغ چھاؤنی میں قائم مسجد کی دوبارہ تعمیر اور مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ مقامی افراد نے فوج کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ ادھر حریت کانفرنس کا ایک مشترکہ اجلاس چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیرکو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ اور کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک بھارت مذاکرات میں تعطل خطرناک ہے۔ اجلاس میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اگر کوئی جنگ چھڑ گئی تو یہ انتہائی تباہ کن ہو گی جس کے اثرات جنوبی ایشیا سے باہر بھی مرتب ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲